• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بحرین اور امارات کے ساتھ امن معاہدے کے ایک دن بعد ہی اسرائیل کی فلسطین پر بمباری

جمعرات 17-09-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بحرین اور امارات کے ساتھ امن معاہدے کے ایک دن بعد ہی اسرائیل کی فلسطین پر بمباری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد ہی غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق  صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی شہری آبادی پر ر رات گئے  وحشیانہ بمباری شروع کردی اور اس کا جواز یہ پیش کیا کہ غزہ سے اسرائیل میں راکٹ حملے کئے جارہےہیں ۔

صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیل میں تقریباً 15 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے 9 راکٹوں کو اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم نے ناکارہ کردیا گیا جنوبی ساحلی شہر اشدود میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے دو صیہونی زخمی ہوئے۔

غزہ کی سرحد سے منسلک صیہونی قصبے سدیروت کے رہائشی کا کہنا تھا کہ راکٹ سے ہم حیران ہوگئے تھے، انھوں نے حماس پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے  کہا ہے حماس نے ہم پر راکٹوں سے حملے کئے اور یہ اس لئے کیے گئے کیونکہ اسرائیل کے بحرین اور امارات کے ساتھ امن معاہدے طے پائے اور حماس نہیں چاہتی کہ خطےمیں امن قائم ہو  حماس امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہوں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر راکٹ فائر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری کو فیصلہ ایک ایسے وقت میں کہ گئی ہے جب ایک روز قبل ہی متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ امن معاہدے کو ناکام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان سب کو نشانہ بنائیں گے جو ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے اور جو امن چاہتے ہیں ان سے ہاتھ ملائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ابھی آغاز اور مزید ممالک سے اسرائیل کے تعلقات قائم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب سعودی عرب اور خطے کے طاقتوں سمیت مزید 9 ممالک سے اسی طرح کا معاہدہ کرے گا۔

خیال رہے اسرائیل نے دو روز قبل  وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیا تھا۔

Tags: اسرائیلاماراتحماسصیہونی ریاستغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.