• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران سے ملنے والی مالی اورعسکری امداد تعطل کا شکار ہے:ابو مرزوق

منگل 28-07-2015
in حماس
0
plf aid-halted
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے تہران کی جانب سے ملنے والی مالی اور عسکری امداد تعطل کا شکار ہوئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کی مساعی بھی جاری ہیں۔

ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے ان خیالات کا اظہار قطر کے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے نیوز چینل”الجزیرہ” کی ویب سائیٹ "الجزیرہ ڈاٹ نیٹ” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اپنے مفصل انٹرویو میں عرب ممالک میں جاری انقلاب کی تحریکوں، شام کے مسئلے اور ایران اور حماس کے درمیان تعلقات میں آنے والے اتارو چڑھائو پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران کی جانب سے فلسطینی عوام اور حماس کو دی جانے والی امداد کافی حد تک اب بند ہوچکی ہے۔ حماس اور تہران کے درمیان بعض ایشوز پراختلافات کی وجہ سے حماس کی عسکری امداد بھی متاثرہوئی ہے۔ اہالیان غزہ کو ملنے والی امداد بھی تعطل کا شکار ہے بالخصوص ایران کی جانب سے فلسطینی حکومت کو دی جانے والی امداد بند ہے۔

ابو مرزوق نے کہا کہ ایران کی جانب سے ماضی میں فلسطینیوں کو معقول امداد فراہم کی جاتی رہی ہے اور اندرون ملک فلسطینی تحریک مزاحمت کے حوالے سےایران کی امداد کافی وقعت رکھتی ہے تاہم فی الحال وہ بند ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حماس خطے میں فرقہ واریت کی جنگوں کا حصہ نہ بن کر غیرجانب دارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ہم نے تمام فریقین کو یہ پیغام دیا ہے کہ حماس کسی دوسرے ملک کے اندر جاری بغاوت یا انقلاب کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔ یہی پیغام ایران کو بھی پہنچایا گیا ہے جس کے بعد ایران اور حماس کےدرمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی قریب میں حماس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے لیکن حماس مسئلہ فلسطین کے مفاد کے پیش نظرعالم اسلام کے ساتھ بہتر تعلقات کےقیام کے لیے ہرممکن کوششیں کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری سیاسی تبدیلیوں کے تناظرمیں ایران کے ساتھ بعض امورمیں اختلافات پیدا ہوئے لیکن حماس اپنے موقف پرقائم رہتے ہوئے تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مساعی کرتی رہے گی۔ ہم کسی فریق سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ بھی نہیں کرتے اور اپنے اصولی موقف سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔حماس کی پالیسی غیرجانب داراریت پرمبنی ہے۔ ہم القدس اور فلسطین کی بنیاد پرعالم اسلام کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ابو مرزوق کاکہنا تھا کہ حماس خود ایک عوامی جماعت ہے اور عوام کے مد مقابل کھڑا ہونے کی پالیسی پرچلنے کی روادار نہیں ہے۔ ہم اقوام کے بنیادی شہری حقوق اور جمہوری آزادیوں کے قائل ہیں اور اقوام کی آزادیوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال بہت بار پوچھا جا چکا کہ حماس کی عرب ممالک میں جاری انقلاب کی تحریکوں کے بارے میں کیا حکمت عملی ہے؟۔ حماس اس کا جواب بھی بہت بار دے چکی ہے۔ ہمارا ایک ہی موقف ہے۔ جہاں کہیں بھی عوام کسی ظالم اور جابر حکومت کے چنگل میں پھنسے ہیں۔ وہ بنیادی آزادیوں کے حصول کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ حماس اخلاقی طورپر ان کی حمایت کرتی رہے گی۔ لیکن ہم خطے کے کسی حامی یا مخالف گروپ کے پلڑے میں اپنا وزن نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے معاہدے کے بعد عرب ممالک اور تہران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کا ایک نیا موقع ملا ہے۔ امید ہے کہ عرب ممالک اور ایران دونوں کی سیاسی قیادت ماضی کے انداز فکرکو تبدیل کرتے ہوئے بقائے باہمی کے اصول کو اپناتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.