• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران سے تعلقات ازسر نوترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں: حماس

پیر 23-02-2015
in حماس
0
plf reinstatment-of-relations
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور لبنان میں جماعت کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایران کے ساتھ تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اور حماس کے مابین تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو منفی تاثر دینے کی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن حماس ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس صرف کسی ایک ملک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں نہیں بلکہ ایران اور عرب ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی صف میں شامل ہر اس ملک سے دوستانہ اور بردارانہ تعلقات خلوص نیت کے ساتھ قائم کرنا چاہتے ہیں جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتا ہو۔ ایران نے ماضی میں ہمیشہ فلسطینیوں کے آئینی اور مسلمہ حقوق کی حمایت کی۔ فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑںے والوں کو حماس کبھی دور نہیں ہونے دے گی۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ بعض حلقے حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کو منفی انداز میں پیش کر رہے ہیں لیکن ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ حماس ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرکے رہے گی۔

انہوں نے مصری میڈیا کی جانب سے حماس پرالزام تراشی کی شدید مذمت کی اور مصری قیادت پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت پرمبنی خارجہ پالیسی کو مخصوص عزائم رکھنے والے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کی نذر نہ ہونے دے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر رہی ہے۔ حماس مصر کے مفادات کی نگہبان اور محافظ ہے۔ ہماری جنگ صرف صہیونی دشمن کے خلاف ہے۔ بدقسمتی سے مصر کے ذرائع ابلاغ حماس پر بلا جواز الزام تراشی کرکے حماس اور قاہرہ کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.