• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی کی قطرمیں خالد مشعل سے ملاقات

بدھ 11-03-2015
in حماس
0
plf meeting-with-speaker
0
SHARES
0
VIEWS

ایران کی مجلس شوریٰ[پارلیمنٹ] کے اسپیکر علی لاریجانی نے خلیجی ریاست قطر میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سرابرہ خالد مشعل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں بتایاگیا ہے کہ حماس کی قیادت نے ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص غزہ کی ناکہ بندی اور اس کے منفی اثرات اور بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ حماس اور ایران کے درمیان دو سال قبل کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے حماس کی قیادت نے دمشق چھوڑ دیا تھا۔ اس پر ایران نے ناراضی کا اظہار کیا تاہم حماس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ شام کے بحران کے معاملے میں کسی ایک فریق کے ساتھ کھڑی ہونے کے بجائے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے۔

پچھلے چند مہینوں کے دوران یہ خبریں بھی آتی رہی ہیں کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل جلد ایران کا دورہ بھی کریں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.