• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اہالیان غزہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہےہیں:مشعل

جمعرات 26-03-2015
in حماس
0
plf day-and night
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کے عوام کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے فلسطینی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اہالیان غزہ کو مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ وہ دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غزہ کے مفلوک الحال عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ رفح میں احمد الغول نامی ایک نوجوان کی شادی کی تقریب سے خالد مشعل نے خطاب کیا۔ احمد کا پورا خاندان پچھلے سال اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت قومی اصولوں اور دیرینہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وطن کی آزادی کے لیے مسلح مزاحمت حماس کا ’’ماٹو‘‘ ہے۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا مسلح جدو جہد ترک نہیں کریں گے۔

خالد مشعل نے غزہ کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اہالیان غزہ کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے حماس کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے پورے خاندان کو کھوہ دینے والے نوجوان احمد الغول کی شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.