(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی احلام تمیمی کی گرفتاری کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم عالمی فوجداری پولیس (انٹر پول ) نے کہا ہے کہ ادارہ احلام تمیمی کو گرفتارنہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی فوجداری پولیس کی جانب سے جارکردہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ فلسطینی نژاد اردنی شہری احلام تمیمی انٹر پول کے ریکارڈ میں اشتہاری نہیں ہیں ادارہ ان کوگرفتارکرنےکیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
دنیا بھر میں فسطین کی حامی تنظیموں اور تحریکوں نے انٹر پول کے اس بیان کو فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین صیہونی قبضے سے آزادہوگا ۔
واضح رہے کہ 41 سالہ احلام تمییک کو اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ مل کر ایک فدائی حملے مںر یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے پر 16 بار عمر قد کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ10 سال تک صیہونی جیل میں قید رہی تھیں تاہم 2011ء میں صیہونی ریاست اور فلسطینی حکام کے درمیان قدایوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت انھیں رہا کا گا تھا اور رہائی کے بعد انہںہ اردن منتقل کردیا گاو تھالیکن رہائی کے بعد امریکا اور اسرائلر نے دوبارہ اس کی گرفتاری کی کوششںں شروع کی تھںت اور انٹرپول کی مدد سے اس کی گرفتاری کے لےناردن پر دباو ڈالا جا رہا تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں امریکی ریپبلکن کانگریس کے سا ت اراکین نے واشنگٹن مںا اردن کے سفارت خانے کو ایک پغا م بھجاک تھا ، اور دھمکی دی تھی کہ اگر اردن نے احلام تمیمی کو واشنگٹن کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تو اردن پر پابندیاں عائد ہوں گی۔