• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

انتفاضہ کی مانیٹرنگ کے لیے قومی عبوری کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ

بدھ 11-11-2015
in حماس
0
Hamas Khalil 11
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی پارلیمنٹ نے تمام سیاسی اور مزاحمتی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف شروع کی گئی فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ القدس کی مانیٹرنگ اور اسے منظم وموثر بنانے کے لیے قومی عبوری کونسل تشکیل دیں۔

 

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ اپنے خطاب میں تمام فلسطینی قوتوں پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے، قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے اور تنظیم آزادی فلسطین کے تمام فیصلوں کو قومی مطالبات اور آئینی حقوق سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ خلیل الحیہ نے کہا کہ تحریک انتفاضہ کی آواز سے کوئی آواز بلند تر نہیں ہونی چاہیے۔ ہم تحریک انتفاضہ کو کامیاب بنانے اور اسے نتیجہ خیز تحریک کے طورپر آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ صہیونی ریاست کے مجرمانہ جرائم کے خلاف فطری رد عمل پرمبنی تحریک ہے۔ اس وقت اسرائیل بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جو سازشیں کررہا ہے ان کی روک تھام کے لیے اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ فلسطینی قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے منظم انداز میں تحریک انتفاضہ شروع کریں۔

ڈاکٹر خلیل الحیہ نے تمام فلسطینی سیاسی ، مزاحمتی اور عسکری قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک انتفاضہ کی نگرانی کے لیے قومی عبوری کونسل تشکیل دیں۔

حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر الحیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کررکھے ہیں وہ صہیونی ریاست کے منظم جرائم پرخاموش تماشائی کیوں بنے بیٹھے ہیں۔ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے تمام عرب اور دوسرے مسلمان ملکوں کو چاہیے کہ وہ صہیونی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں کےقتل عام کے خلاف بہ طور احتجاج اپنے سفیر واپس بلائیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ کی مانیٹرنگ کے لیے قومی عبوری کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.