• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 3 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

انتفاضہ القدس سے بعض لوگ سخت خوف کا شکار ہیں:اسماعیل ھنیہ

ہفتہ 09-01-2016
in حماس
0
Alalam Ismail
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کو فلسطین میں جاری انتفاضہ القدس سے سخت خوف لاحق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی انتفاضہ کو ’’تحریک‘‘ کا نام دیتا ہے۔ کوئی اسے ’مشتعل نوجوانوں‘ کا جذباتی رد عمل قرار دے رہا ہے اور کوئی اسے کسی دوسرے نام سے پکار رہا ہے۔ اس کے نام بدلنے سے تحریک پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک وطن عزیز اور فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار شمالی غزہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں اور حلقوں کو تحریک انتفاضہ سے خوف لاحق ہے تاہم انہوں نے تحریک انتفاضہ سے خائف لوگوں کا نام نہیں لیا۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ تحریک انتفاضہ القدس کو ایک جذباتی رد عمل پرمبنی تحریک قرار دے کراسے ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ایسے لوگوں کی سازشوں سے تحریک انتفاضہ کمزور نہیں پڑے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انتفاضہ فلسطینی قوم کی نمائندہ تحریک ہے۔ یہ تحریک ان نوجوانوں کا فطری رد عمل ہے جو صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کے ڈرامے کی کھل کر مخالفت کرتے رہےہیں۔ اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کے رد عمل میں فلسطینیوں کو تحریک انتفاضہ پرمجبور ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز مغرکنارے کے بیت لحم شہر میں تین اور الخلیل شہر میں ایک فلسطینی کی شہادت کو صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ القدس سے بعض لوگ سخت خوف کا شکار ہیں:اسماعیل ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.