اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) انتخابات میں جانے کے لیے تیار ہے- حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا کہ اگر رفح کی ناکہ بندی کا خاتمہ، غزہ میں تعمیر نو اور فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کو رہا کردیا جاتا ہے حماس انتخابات میں جانے کے لیے تیار ہے-
حماس انتخابات سے نہیں ڈرتی- وہ انتخابات کے لیے تیار ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی غزہ میں میٹرک اور ایف اے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی اعزازی تقریب سے خطاب میں کیا- انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی اتحاد کے لیے کوشاں ہے- اس نے فلسطینی مصالحت کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور وہ اب بھی کوششیں کررہی ہے- حماس نے مذاکرات کے دوران کافی لچک پیدا کی اور فلسطینی مصالحت کے لیے مصری کوششوں کا مثبت جواب دیا، لیکن فتح نے حماس کے سیاسی قیدیوں کو رہا نہ کر کے تمام معاہدوں کو خاک میں ملا دیا- سامی ابو زھری نے طلبہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علم اور تعلیم کے ذریعے قابض اسرائیل کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے- اسی موقع پر وزیر تعلیم کے نمائندے ڈاکٹر یوسف ابراہیم نے کہا کہ تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود تعلیمی میدان میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی- ایف اے کے نتائج پچھلے سال سے بہتر ہیں