• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امن کے دعوے سب جھوٹ، نیتن یاھو دنیا کا سب سے بڑا کذاب ہے:حماس

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf biggest-lier
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ وہ مغربی کنارے سے انخلاء کریں گے، نہ بیت المقدس کو آزاد کریں اور نہ ہی آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کریں گے‘‘۔ حماس نے نیتن یاھو کے اس بیان پراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ قیام امن کے صہیونی دعوے سب جھوٹ اور فلسطینیوں کو فریب دینے کی ایک چال ہیں۔ عملا نیتن یاھو اور ان کا ٹولہ دنیا کا سب سے بڑا کذاب گروپ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو فضول اور وقت یا ضیاع قرار دیتی رہی ہے۔ اب نیتن یاھو کے بیان کے بعد صہیونی ریاست سے مذاکرات کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

خیال رہے کہ صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’میں جب تک وزیراعظم ہوں اس وقت تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوسکتی‘‘۔

ایک انٹرویو میں صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم نہ مغربی کنارے کو خالی کریں گے، نہ بیت المقدس کو چھوڑیں گے اور نہ ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔

نیتن یاھو نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ آج اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم نے ایک متنازعہ بیان دے کر انتہا پسند یہودی طبقے کی حمایت کے حصول کی کوشش کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.