اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر اسامہ حمدان نے قاھرہ میں خالد مشعل کی سربراہی میں تحریک کے وفد کی سابق امریکی صدر جمی کارٹر سے ملاقات حماس کی عملی سیاست میں شریک ہونے کے طریقہ کار پر نہیں تھی۔
اس ملاقات میں علاقے میں وقوع پذیر ہونے والی تزویراتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسامہ حمدان نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی مغربی قیادت سے ملاقاتیں فلسطینی قوم کے مقاصد کو سامنے لانا تھا۔ یہ ملاقاتیں دیگر ممالک کو فلسطینی سیاست میں حماس کے مقام سے روشناس کرانا تھا۔ قاھرہ میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر سے حماس کے رہنماؤں کی ملاقات کوئی نئی یا منفرد بات نہیں تھی، حماس کے رہنما اس سے قبل مغربی ممالک کے متعدد لیڈران سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں سے اس بات کی عکاسی ہوئی کہ مستقبل میں فلسطین میں حماس اور دیگر مزاحمتی جماعتوں کے ہاتھ میں ہے
ان کا کہنا تھا کہ امریکی سابق صدر جمی کارٹر سے ملاقات میں عرب خطے میں پیش آنے والے تغیرات پر بات چیت ہوئی اور کہا گیا کہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کو پیش رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ حماس کے دروازے دنیا کی تمام عالمی تحریکوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ دنیا کے ہرملک پر واضح کردیا ہے کہ حماس اپنے اقدار پر ثابت قدمی جاری رکھے گی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین