اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کیلئے امریکی ایلچی جارج مچل اسرائیلی قابض انتظامیہ کی تشہیری مہم پر کام کر رہے ہیں-
انہوں نے جارج مچل کی جانب سے صیہونی قابض انتظامیہ اور رام اللہ کی فلسطینی اتھارٹی کے مابین بات چیت شروع کرنے کے مطالبے کو فلسطینی عوام سے زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے ہیں اور فلسطینیوں کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں- انہوں نے کہا کہ جارج مچل فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے اسرائیلی قابض انتظامیہ کی تشہیری مہم چلا رہے ہیں-