غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اسرائیلی مظالم کی حمایت اور طرف داری کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غازی حمد نے ایک بیان میں کہا کہ حماس ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔ حماس رہنما نے اپنے نام منسوب اس بیان کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ غازی حمد نے کہا کہ جب تک امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں اس وقت تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکی انتظامیہ صیہونیوں کا ٹولہ ہے اور یہ فلسطینی قوم کے آئینی اور مسلمہ حقوق کے خلاف سرگرم ہے۔ جب تک امریکی انتظامیہ کی فلسطینیوں کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک امریکیوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔