• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکا کا فلسطینی امداد بند کرنے کا فیصلہ سیاسی بلیک میلنگ ہے: فوزی برہوم

منگل 22-01-2019
in حماس
0
امریکا کا فلسطینی امداد بند کرنے کا فیصلہ سیاسی بلیک میلنگ ہے:  فوزی برہوم
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی ، غیرمنصفانہ اور فلسطینیوں کے خلاف سیاسی بلیک میلنگ قراردیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنا قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا اور صدی کی ڈیل کی سازشو کو نافذ کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس انسانی حقوق کے عالمی اداروں، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور خطے کے ممالک امریکا کی بلیک میلنگ کی روک تھام کے لیے امریکا سے مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کا فلسطینیوں کی مالی امداد بند کرنا نسل پرستانہ اقدام اور فلسطینی قوم کے منصفانہ اور عادلانہ حقوق کی نفی کے مترادف ہے۔ فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کی امداد بند کرکے نسل پرستی اور اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی ہرطرح کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے امدادی ادارے ’’USAID‘‘ کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی امدادی ایجنسی USAID کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والے تمام منصوبوں کے لیے فنڈز روکنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: اسرائیلامریکابلیک میلنگحماسصدی ڈیلفلسطینفلسطینی اتھارٹیفنڈزمالی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.