اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاری کے خاتمے کے حوالے سے امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں سنجیدہ نہیں ہے
– انہوں نے سٹیلائٹ چینل ’’العالم‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مستحکم ہونے کے متعدد عوامل ہیں- میرا نہیں خیال کہ امریکا اسرائیل پر کسی قسم کا دباؤ ڈالے گا، امریکا کے پاس بہت کارڈز ہیں لیکن وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرنے پر مجبور نہیں کرے گا-
واضح رہے کہ اقتصادی امور کے متعلق اسرائیلی اخبار کالکالسٹ نے ذکر کیا تھا کہ واشنگٹن اس بنک گارنٹی میں ایک ارب ڈالر کی کمی کرسکتا ہے جو امریکی وزارت خزانہ اسرائیل کو مہیا کرتا ہے- اخبار کے مطابق امریکی کانگرس نے 2003ء میں 9 ارب ڈالر مالیت کی بنک گارنٹی مخصوص کی تھی جسے اسرائیل قرضوں کے حصول کے لیے استعمال کرسکتا ہے-