غزہ میں فلسطینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرئیل کے خلاف آٹھ روزہ حالیہ جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی دراصل پوری امت مسلمہ کی فتح ہے۔ "بعض ملکوں نے ہماری مالی اور مادی مدد کی لیکن ترک عوام نے فلسطینی بھائیوں کے لئے اپنا خون دیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کے شرکاء کے خون نے غزہ حصار کی چولیں ہلا دیں۔ غزہ کی کامیابی دراصل ترکی اور ماوی مرمرہ کے شہداء کی کامیابی ہے۔”فلسطینی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ترکی یونین پارٹی کے وفد کا غزہ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت یونین پارٹی کے صدر مصطفی دستجی کر رہے ہیں جبکہ دوسروں کے علاوہ خلافت عثمانیہ کے آخری سربراہ سلطان عبدالحمید دوئم کا پوتا بھی وفد میں شامل ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کی حکومت سلطان عبدالمجید کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کی ایک انچ سرزمین میں بھی افراط و تفریط برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے آخری سربراہ عبدالحمید دوئم کے پوتے کو فلسطین آمد پر خصوصی طور پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے ترک یونین پارٹی کے سربراہ نے اپنے وفد کے گرم جوش استقبال پر اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی فلسطینیوں کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے گی۔ مصطفی دستجی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر تمام ترک متحد اور یک زبان ہیں۔
بشکریہ:مرک اطلاعات فلسطین