رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے 94 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں القیق کی کامیاب بھوک ہڑتال پرانہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق نے کل جمعہ کے روز مسلسل 94 دن تک بھوک ہڑتال کےبعد مطالبات پورے ہونے پرہڑتال ختم کردی تھی۔
خالد مشعل نے فلسطین کے الخلیل شہر میں دورا کے مقام پر القیق کی بھوک ہڑتال کے ختم ہونے کے حوالے منعقدہ کی گئی تقریب کے دوران القیق کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ القیق کی کامیاب بھوک ہڑتال پوری قوم کی فتح ہے۔ القیق پوری قوم ک ہیرو ہے جس نے قومی کاز کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر تین ماہ سے زائد عرصے تک خالی پیٹ دشمن کے خلاف جنگ لڑی۔ ہم القیق کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خالد مشعل کا کہنا تھا کہ محمد القیق کی کامیاب بھوک ہڑتال نے صہیونی ریاست کی رعونت اور تکبر کو خاک میں ملا کریہ ثابت کیا ہے کہ دشمن اپنے تمام ترآہنی ہتھکنڈوں کے استعمال کے علی الرغم فلسطینی قوم پرعزم ہے۔
