مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے سربراہ نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل الشیخ حسن نصراللہ کے نام ایک تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں گذشتہ دنوں شام کے وادی گولان کے علاقے القنیطرہ میں حزب اللہ کارکنوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
کمانڈر محمد الضیف کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اللہ کارکنوں کی شہادت کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اورحزب اللہ کا مشترکہ دشمن اسرائیل ہے۔ تمام مزاحمتی قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تمام فلسطینی اور دوسری مزاحمتی قوتوں کو اپنی بندوقوں کا رخ مشترکہ صہیونی دشمن کی طرف موڑنا ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین