• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈ کے سربراہ پر اسرائیل کے قاتلانہ حملے سے متعلق اہم انکشافات

منگل 10-03-2015
in حماس
0
plf murder-attack
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے دوران القسام بریگیڈ کے سپریم کمانڈر محمد الضیف کو قاتلانہ حملے میں شہید  کیے جانے کی سازش کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں تاہم ان انکشافات کو افشاء نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے خود کو چاہے جتنا مرضی چالاک سمجھیں وہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے بعض ذرائع ابلاغ نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس نے اپنے ہی ایک کارکن سے پچھلے سال غزہ کی پٹی کے شمال مغرب میں رضوان کالونی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں القسام بریگیڈ کے سپریم کمانڈر محمد الضیف کی رہائش گاہ پرحملے سے متعلق تفتیش کی ہے۔ اس حملے میں محمد الضیف کی اہلیہ اور دو بچے شہید ہو گئے تھے۔

اس کے رد عمل میں القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس قیادت کی مخبری کرنے والے کسی بھی مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ کی جا سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت نے محمد الضیف پرناکام قاتلانہ حملے سے متعلق تحقیقات کی ہیں اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے البتہ اس کی تفصیلات منظرعام پرنہیں لائی جا سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال تحقیقات کے نتائج کو خفیہ رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ان معلومات کو افشاء کرنے سے صہیونی دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

بیان میں بعض اخبارات میں آنے والی ان افواہوں کو بھی قطعی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچھلے سال اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف شہید ہو گئے تھے۔ القسام کا کہنا ہے محمد الضیف کی شہادت کی افواہیں منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.