اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر نقب پر کم از دس راکٹ برسائے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے بتایا کہ منگل کے روز نقب کے مغرب میں واقع اسرائیلی بستی ’’رعیم‘‘ پر گراڈ طرز کے راکٹ داغے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ حالیہ راکٹ حملے اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ایک روز سے غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر بمباری کرکے چھ افراد کو شہید کردیا ہے۔ بریگیڈ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین ایک بار پھر اس عزم کا ارادہ کر رہے ہیں کہ وہ صہیونیت کے خلاف اس جنگ میں بھرپور شرکت کے لیے تربیتی کورسز کرینگے۔ قبل ازیں القسام بریگیڈ حالیہ اسرائیلی جارحیتوں پر اپنا یہ بیان جاری کر چکی ہے کہ ان حملوں کو بے حساب نہیں جانے دیا جائیگا بلکہ القسام بریگیڈ کے سرفروش مجاہدین اس کا حساب چکائیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین