(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے آج جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی ساتوے اور آخری بیج کے تحت دو اسرائیلی قیدیوں اویرا منگیستو اور تام شوہام کو بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا، اس کے بدلے میں غیر قانونی صیہونی ریاست 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گی۔
ان دونوں قیدیوں کی حوالگی اس وقت عمل میں آئی جب القسام کے ایک رہنما اور ریڈ کراس کے نمائندے نے اس حوالے سے خصوصی دستاویزات پر دستخط کیے، اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی عوام بھی موجود تھی۔
القسام نے اعلان کیا ہے کہ آج رفح میں "طوفان الأحرار” معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔ جبکہ وسطی غزہ میں مزید چار قیدیوں کی حوالگی کی تیاری کی جارہی ہے
نصیرات، وسطی غزہ میں القسام مزید چار اسرائیلی قیدیوں ایلیا میمون، اسحاق کوہن، عمر شیم توف اور عومر فنکرت کو بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ حوالگی بھی ایک مخصوص تقریب کے دوران ہوگی، جس میں القسام کے رہنماؤں اور ریڈ کراس کے نمائندوں کے درمیان باضابطہ دستخط ہوں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی عوام موجود ہوں گے، جو اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ انیس تاریخ کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد ساتویں بار ایسا واقعہ ہوگا جب غزہ میں اس طرح کا تبادلہ ہو رہا ہے۔