مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیاہے کہ 7 جولائی 2011 ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ٹینکوں کی مدد سے دراندازی کی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے مشرق سے غزہ میں داخل ہوگئے۔ ویڈیو کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر چالیس منٹ پر اسرائیلی فوج کا ایک "میرکافاہ” ٹینک اچانک ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوجاتا ہے۔ فوٹیج میں جائے وقوعہ پرایک زور دار دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
القسام بریگیڈ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا تھا کہ یہ کارروائی القسام کمانڈر احمد سہمود نے کی تھی۔ بعد ازاں وہ اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے ایک ٹینک کو تباہ کیے جانے اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کا میرکافاہ نامی ٹینک صہیونی ریاست میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے جنگی آلات میں طاقت ور جنگی ہتھیار سمجھا جاتا ہے تاہم غزہ کی پٹی پرزمین کارروائیوں میں مجاھدین نے صہیونی فوج کے زیراستعمال ایسے دسیوں ٹینک تباہ کردیے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
