• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 12 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

القسام بریگیڈز کی غزہ میں قابض فوج پر حملوں کی نئی لہر

جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے متعدد اہداف پر کارروائیاں کی ہیں اور ایک صیہونی فوجی کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

جمعہ 10-10-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
سرایا القدس نے الزیتون ،غزہ میں قابض فوجی گاڑیاں تباہ کیں
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے متعدد اہداف پر کارروائیاں کی ہیں اور ایک صیہونی فوجی کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں بتایا کہ بدھ کی دوپہر اس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی علاقے تل الہوا کے جنوب میں واقع نیتساریم محور پر دشمن کے فوجی ٹھکانے "الاحواض” پر حملہ کیا۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے انتہائی قریب سے قابض اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کے ساتھ براہِ راست جھڑپ کی جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے مزید بتایا کہ اس کے مجاہدین نے دو صیہونی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ایک پر یاسین 105 اور دوسرے پر تینڈم قسم کا راکٹ داغا گیا جس سے ٹینکوں کو شدید نقصان پہنچا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق اس کارروائی کے دوران قاتل اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کو ہلاک اور زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے اترتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ انخلاء کا عمل ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف نسل کشی پر مبنی جنگ کے آغاز یعنی ساتھ اکتوبر 2023 سے فلسطینی مزاحمتی گروہ مسلسل مختلف محاذوں پر قابض فوج کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Tags: القسام بریگیڈزحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.