(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے خطیب مسجد اقصیٰ کی بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے کوئی نیا حکم مسلط کیا گیا تو اسے ناکام بنایا جائے گا۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی قبلہ اول کے بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ صبری اور القدس کے دیگر مرابطین قبلہ اول کے لیے ڈھال ہیں۔
بیان میں کہا ، "ہم القدس کے خلاف صیہونی سازشی منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور جب تک فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک ہم ہر قسم کی جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔”