• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الشیخ راید صلاح کو قید کی سزاء اسرائیلی نسل پرستی کی انتہا ہے:حماس

جمعرات 26-03-2015
in حماس
0
plf israeli-racism
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء میں اسرائیل کے قبضے میں چلےجانے والے علاقوں میں سرگرم مذہبی جماعت اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کو گیارہ ماہ  قید کی سزا سنائےجانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی نسل پرستی کی انتہا قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے انصاف اور قانون کے تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالت کی طرف سےالشیخ راید صلاح کو ان کی ایک متنازعہ تقریر کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی گئی بلکہ انہیں قبلہ اول کے دفاع کے لیے بولنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسرائیلی عدالت کی سزا کا مقصد الشیخ راید صلاح کی قبلہ اول کے لیے مساعی کو کمزور کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی ایک عدالت نے اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کو گیارہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپنی تقاریر میں اسرائیلی نسل پرستی اور یہودیوں کی قبلہ اول کےخلاف سازشوں کے رد عمل میں فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت، صہیونی فوج اور پولیس اور اس کے تمام ادارے فلسطینیوں کے خلاف نفرت کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ اس باب میں اسرائیلی عدالتیں بھی کسی سے پیچھےنہیں ہیں۔ الشیخ رائد صلاح کو سنائی جانے والی سزا سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.