• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الشیخ احمد یاسین کے اتحاد ،یکجہتی اور مسلح مزاحمت کے اصولوں پر قائم ہیں: حماس

ہفتہ 23-03-2019
in حماس
0
الشیخ احمد یاسین کے اتحاد ،یکجہتی اور مسلح مزاحمت کے اصولوں پر قائم ہیں: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کی شہادت کی 15 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ جماعت اپنے بانی کے وضع کردہ اصولوں قومی اتحاد اور دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت کے اصولوں پر قائم ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جماعت غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ کے لیے جاری عظیم الشان مارچ کی حمایت کرتی ہے اور ان مظاہروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم میں اتحاد اور یکجہتی اور دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت جماعت کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے بنیادی اصول تھے۔ حماس آج بھی ان پر قائم ہے۔ حماس سنہ2011ء کو قاہرہ اور 2017ء کو بیروت میں ہونےوالے قومی مصالحتی معاہدوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ کی تحریک کا ایک سال پورا ہو رہا ہے۔ یہ تحریک اسرائیلی ریاست کے ظلم، پناہ گزینوں سے ان کا واپسی کا حق سلب کرنے اور غزہ کی دو ملین آبادی کو جیل میں تبدیل کرنے خلاف جاری ہے۔

حماس نے صیہونی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر فلسطین کے علاقوں، غزہ، غرب اردن، سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں، القدس اور بیرون ملک موجود فلسطینیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس اپنے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ الشیخ احمد یاسین نے اپنی زندگی میں فلسطینی اسیران کو اپنی پہلی ترجیح میں شامل رکھا، حماس بھی آج تک اسیران کے حقوق کے لیے مسلسل جدو جہد کررہی ہے۔

Tags: اتحاداسرائیلاسیراناصولالقدسبیروتجیلحماسغرب اردنغزہفلسطینقاہرہمزاحمتمصالحتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.