• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الخلیل: اسرائیل نے حماس کے پانچ اعلی عہدیداران گرفتار کر لیے

بدھ 27-03-2013
in حماس
0
plf 27 leaders
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے قدیم اور سب سے بڑے شہر الخلیل سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد جمال نتشہ سمیت حماس کے پانچ معروف رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جن میں استاذ عبد الخالق نتشہ، ڈاکٹر امجد الحموری، شیخ تحسین شاور اور جواد الجعبری شامل ہیں۔
 
الخلیل شہر کی جنوبی کالونی ’’عیصی‘‘ پر قابض فورسز نے دھاوا بولا اور پچپن سالہ رکن پارلیمان جمال نتشہ کے گھر میں گھس کر تلاشی لینا شروع کردی۔ اسرائیلی اہلکاروں نے جمال نتشہ کو حراست میں لینے سے پہلے ان کا کمپیوٹر اور دیگر سازوسامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
 
دوسری جانب حماس کےمعروف رہنما ڈاکٹر امجد الحموری کی اہلیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے آج علی الصبح فجر کے وقت گھر پر حملہ کیا، شہر کی وسطی کالونی عین سارہ میں واقع اس گھر کی دیر تلاشی لی جاتی رہی اور پھر الحموری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
 
ادھر شیخ عبدالخالق نتشہ کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ شہر کی جنوبی کالونی ’’الحاووز‘‘ میں  اسرائیلی فوج نے ان کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور آدھی رات کے بعد ڈیڑھ بجے انہیں گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کئی سال حراست میں رکھنے کے بعد نتشہ کو 28 مارچ 2012 کو رہا کیا تھا۔
 
شہر کی وسطی کالونی حارۃ الشیخ پر بھی اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے حملہ کیا اور جواد الجعبر کو گرفتار کر لیا، انہیں اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام نے انہیں پابند سلاسل رکھا تھا۔
 
 اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی مقامی اسلامی خیراتی انجمن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تحسین شاور کے گھر پربھی حملہ کیا۔ انہیں اس سے قبل بھی حراست میں رکھا جا چکا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مزکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.