• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کررہی ہے:حماس

اتوار 30-08-2015
in حماس
0
plf responsibilities
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی”اونروا” کی نئی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "اونروا” کی جانب سے پناہ گزین کیمپوں میں قائم اسکولوں میں تعلیمی سروسز میں کمی کا اعلان بلا جواز ہے۔ فنڈز کی قلت محض ایک ڈرامہ ہے۔ دراصل اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کے ادارے”اونروا” کے کمشنر جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوتاہی نہ برتیں اور پناہ گزینوں کے لیے سروسز میں کمی کا اعلان واپس لیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے سرگرم ادارے”اونروا” کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے جس کے باعث وہ پناہ گزین کیمپوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ اونروا کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال کے لیے اسے 101 ملین ڈالرکی مالی مدد درکار ہے ورنہ اس کے زیرانتظام چلنے والے اسکول بند ہو جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.