• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

افریقی ملک چاڈ صیہونی ریاست سے تعلقات کے قیام کا فیصلہ واپس لے : حماس

بدھ 23-01-2019
in حماس
0
افریقی ملک چاڈ صیہونی ریاست سے تعلقات کے قیام کا فیصلہ واپس لے : حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ افریقی ملک چاڈ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان قضیہ فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ حماس نے اسرائیلی ریاست اور چاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما عصام الدعلیس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ چاڈ کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان دہشت گرد ریاست کی حمایت کے مترادف ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ کسی مسلمان ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ دشمن اور عالمی دہشت گرد اسرائیلی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو دہشت گردوں کا سرغنہ ہے جو فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاڈ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ  دوستانہ مراسم کا قیام فلسطینی مقدسات، قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے اور اسرائیلی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

ادعیس کا کہنا ہے کہ حماس چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کو قضیہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیتی ہے اور اس کے قضیہ فلسطین کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Tags: اسرائیلافریقی ملکتعلقاتجرائمچاڈحماسدہشت گردریاستیفلسطینقضیہ فلسطیننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.