اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے رہنما اسیر عبداللہ برغوثی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایشل جیل انتظامیہ کے مطابق ان کے خاوند کو تفتیش کے لئے لے کر جایا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام نے انہیں کوئی بھی ذاتی سامان ساتھ نہیں لے کر جانے دیا۔
اس موقع پر احرار سنٹر برائے اسیران کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا ہے کہ اسرائیلی داخلہ سیکیورٹی امور کی ایجنسی شاباک القسام بریگیڈز کے رہنما برغوثی کو ان کی اسیری کے دوران جان بوجھ کر تنگ کررہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاباک عبداللہ برغوثی کو ہر تین ماہ بعد ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کرتی رہتی ہے اور ہر ماہ تفتیش کے لئے طلب کر لیتی ہے۔
خفش نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین کی تاریخ میں سب سے لمبی سزا پانے والے عبداللہ برغوثی [67 بار عمر قید] کو کئی سال کے لئے قید تنہائی میں رکھا گیا تھا جو کہ کئی بین الاقوامی قواعد اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔