اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے زیر انتظام غزہ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں دھرنے دیے
جس میں سات ہزار افراد نے شرکت کی۔ لگائے گئے خیموں کا سلسلہ رفح کراسنگ سے شروع ہوکر بیت حانون تک پھیل گیا۔
حماس کے رہنما اور مظاہرین سے یک جہتی کے ان سمر کیمپوں کے منتظم موسی السماک نے بتایا کہ فلسطینی اسیران کے آزادی اور وقار سے زندگی گزارنے کے حق کی خاطر سمر کیمپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان کیمپس میں ہزاروں طلبہ کی شرکت نے ثابت کردیا کہ ہم اپنے اسیران کو نہیں بھولے ایک اللہ کے حکم سے ایک دن یہ قیدی رہائی پا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔ موسی السمت کے زور دے کر کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ سب پر لازم ہے کہ فلسطینی مسلمہ حقوق کی حفاظت کے لیے اسیران کا ساتھ دے۔
مختلف عمروں کے ہزاروں طلبہ نے رفح کی صلاح الدین سڑک پر صف بنا کر کھڑے ہوکر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کبا۔ اس موقع پر ان طلبہ کے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان کارڈز پر قیدیوں کی مصائب ختم کرنے کے حق میں نعرے درج تھے۔
سمر کیمپوں میں حماس کے متعدد مرکزی رہنماؤں، وزراء اور اراکین پارلیمان نے شرکت کی۔ شرکاء میں اسیران کے اہل خانہ اور سابق اسیران بھی شامل تھے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے بتایا کہ ان سمر کیمپوں میں شریک ہونے والے ستر ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین