• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کی اسلامی جہاد کی قیادت سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 06-01-2015
in حماس
0
plf leadershipmeeting
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے ازالے کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور اسلامی جہاد کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کے فروغ ، سیاسی ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں نے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے مل کر جدو جہد کرنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی اس وقت توانائی اور صحت کے بدترین بحران کا سامنا کررہی ہے۔ شہر میں 18، 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ گذرگاہیں بند ہونے کےباعث غزہ کے اسپتالوں میں ادویات کی مقدار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

حماس اور دوسرے فلسطینی جماعتوں نے عوام کو مشکلات سے نکالنے اور فلسطینی اتھارٹی پر غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دباو ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.