(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں جماعت کے دو سینیر رہ نماؤں کا انتقال انتہائی صدمے کا باعث ہے اور یہ دن حماس اور پوری فلسطینی قوم کے لیے ‘غم کا دن’ ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر قائدین نے جماعت کے دو سینیر رہ نماؤں عمر البرغوثی اور ڈاکٹر عدنان ابو تبانہ کی کرونا سے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سینیر رہ نماؤں کا انتقال انتہائی صدمے کا باعث ہے اور یہ دن حماس اور پوری فلسطینی قوم کے لیے ‘غم کا دن’ ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے عمر البرغوثی اور ڈاکٹر ابو تبانہ کی تحریک آزادی کے لیے عظیم خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دونوں رہ نما ں پوری زندگی جہاد اور تحریک آزادی فلسطین کے ہراول دستے کا حصہ رہے ہیں، فلسطینی قوم ان کی لا زوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔