(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے ترک صدر کو آگاہ کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔
دونوں رہ نماؤں نے عالمی وباکورونا کی وائرس کے خاتمے، القدس کی آزادی اور مسجد اقصیٰ میں نماز کی بحالی کے لیے دعا کی۔
دونوں رہ نماؤں نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم پربھی تبادلہ خیال کیا۔
حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ نے ترک صدر کی طرف سے فلسطینی قوم کی کورونا وبا میں مدد اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے ترکی کے جرات مندانہ اور اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔