(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے الشیخ احمد یاسین شہید کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ ان کی پھیلائی روشنی ہمیشہ قائم رہےگی ان کا مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف برسرپیکاراسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے حماس کےشہید بانی رہ نما الشیخ احمد یاسین کے یوم شہادت کے موقع پران کو خراج عقیدت پش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ احمد یاسین فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے لیے کامیابی کی مثال ہیں ان کی پھیلائی روشنی ہمیشہ قائم رہے گی اور ان کا مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم الشیخ احمد یاسین کی مبارک دعوت پر چل رہی ہے، ان کی زندگی، جہاد، روشنی اور قربانیوں سے عبارت ہے الشیخ احمد یاسین کایوم شہادت ہمارے لیے ایک صدمے کا باعث ہے مگر ہم اپنے قائداور رہ نما کے جہاد اور مزاحمت کےراستے کو ترک نہیں کریں گے۔