مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی ہفت روزہ جریدے’’چارلی ایبڈو‘‘ میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ایک نہایت گھٹیا حرکت اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی گھنائونی صہیونی سازش ہے جس کا مقصد اسلام کے خلاف نفرت پیدا کرنے مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے۔
فوزی برھوم نے کہا کہ مغربی ملکوں میں اسلام فوبیا مہم کے پس پردہ صہیونیوں کی سازش ہے جو مسلمانوں کو تشدد پر اکسانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ فرانسیسی جریدے کی جانب سے اسلام کی مقدس ہستیوں کی توہین ایک سوچھی سمجھی سازش ہے جو اسلام کے خلاف مغرب کی نفرت اور سطحی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔
خیال رہے کہ کل بدھ کو فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستا خانہ خاکے شائع کرتے ہوئے جریدے کی 30 لاکھ کاپیاں دنیا کے 20 ممالک میں پہنچائی گئی تھیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین