• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسلامی تحریک پرپابندی اسرائیل کا فلسطینی تشخص پرحملہ ہے:ھنیہ

ہفتہ 21-11-2015
in حماس
0
Haniya IT
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم تنظیم اسلامی تحریک پر اسرائیل کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پابندیوں کو فلسطینی تشخص پربراہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اپنے ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صرف اسلامی تحریک پرپابندیاں عائد نہیں کی ہیں بلکہ صہیونی دشمن نے فلسطین کے عرب اور اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش کی ہے۔ اسرائیل اس طرح کی سازشوں کے ذریعے ہمارے وطن سے فلسطینیوں کا نام و نشان مٹانا چاہتا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی تمام تر سازشوں کے باوجود فلسطینیوں کا تشخص ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیل جس قدر چاہے مکروہ اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرے وہ فلسطین سے فلسطینی قوم، ہماری عرب شناخت، ہمارے عقائد اور روایات کو کسی صورت میں نہیں مٹا سکتا ہے۔

حماس رہ نما نے اسلامی تحریک کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک نے دفاع قبلہ اوّل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی اور عرب تشخص کی بقاء کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ بیمار ذہنیت کے حامل صہیونیوں کو اسلامی تحریک کی سرگرمیاں اس لیے برداشت نہیں کیونکہ یہ تحریک دفاع قبلہ اوّل میں پیش پیش ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسلامی تحریک پرپابندی اسرائیل کا فلسطینی تشخص پرحملہ ہے:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.