• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کے ظالمانہ فیصلے فلسطینیوں کوتحریک آزادی سے نہیں روک سکتے:حماس

جمعہ 16-10-2015
in حماس
0
Hassam Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ القدس روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے قطر کے صدر مقام دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کے ظالمانہ فیصلوں سے فلسطینی عوام ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ قابض دشمن اپنا تسلط جمائے رکھنے کے لیے ہمیشہ اسی طرح کے غیرقانونی اور مکروہ ظالمانہ ہھتکنڈے استعمال کرتا رہا ہے۔ فلسطینی عوام قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ صہیونی دشمن کے فیصلوں سے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے انتقام میں جاری فلسطینیوں کی کارروائیوں کو نہیں روکا جاسکتا ہے۔

حسام بدران نے کہا کہ فلسطین کے بچے، بوڑھے،مردو زن ہرایک نے القدس کی آزادی کا پرچم اٹھا لیا ہے۔ ہماری تحریک صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے خون سے تحریک آزادی کو سینچنے والے شہداء وصیت کرگئے ہیں کہ پوری قوم ان کے نقش قدم پر چلتی رہے گی۔ فلسطینی دشمن چاہے تو فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کرے، شہداء کے خاندانوں کو انتقام کا نشانہ بنائے۔ مگر بلال ابو غانم جیسے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دشمن کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ سے ان کی جانیں زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہریوں کی شروع کردہ "تحریک انتفاضہ القدس” کچلنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور بیت المقدس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.