• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی مسلمہ قومی اصولوں سے انحراف ہے

ہفتہ 20-07-2013
in حماس
0
plf 20 ralley
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ عزت رشق نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے۔ یہ مذاکرات صرف یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی کارروائیوں کی پردہ پوشی کا ایک ذریعہ ہیں جن پر عمل فلسطینی قوم پرلازم نہیں۔ یہ مذاکرات قومی اتفاق رائے اور مسلمہ اصولوں کے خلاف ہیں۔

عزت رشق نے خبردار کیا کہ امن اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات صرف ایک سراب ہیں جو یومیہ بنیادوں پر فلسطینی سرزمین اور قوم کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم کے ساتھ تعاون ہونگے۔ انہوں نے رام اللہ اتھارٹی اور تحریک فتح سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے تصفیے اور مذاکرات کے وہم میں قومی موقف پر سودے بازی نہ کرے، اور قومی مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے ہونے پر اتفاق کے حوالے سے اپنی ترجیحات میں تبدیلی نہ کرے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن نے تمام جماعتوں سے قومی مزاحمت پروگرام پر متحد ہوکر چلنے کا مطالبہ کیا اور آزادی کے مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کا کہا۔ انہوں نے دارالحکومت القدس پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست، تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر توجہ مرکز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حوالے سے حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات امریکی دباؤ اور اسرائیلی مطالبات پر لبیک کہنے کا نتیجہ ہیں۔ یہ مذاکرات انتہاء پسند اسرائیلی حکومت کے لیے ایک تحفہ اور فلسطینی قوم کے لیے سراسر خسارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات صہیونی امریکی منصوبے کی تکمیل اور فلسطینی قوم کے حقوق سے دستبرداری کے سفر کا ہی اگلا قدم ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.