مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس نے مصری حکومت کے ساتھ بھی جنگ بندی معاہدے کے حوالےسے رابطے کیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں لیکن اسرائیل کو بھی جارحانہ طرز عمل ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے رفح راہداری فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مصر کی سلامتی فلسطین کی سلامتی کی طرح اہم ہے۔ حماس مصر کی قومی سلامتی اور استحکام کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب چند ہی روز قبل اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈی کے درمیان غزہ میں ایک خون ریز جھڑُپ ہوئی تھی جس میں ایک حماس کارکن شہید اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئےتھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین