(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ حق واپسی اور اپنے بنیادی حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو جان بوجھ کر شہید کرنے پر قابض صیہونی ریاست کے خلاف فوجداری عدالت میں کارروئی ہونی چاہئے۔
اسرائیلی اخبار ہارتز کی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے چھپنے والی ایک رپورٹ نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی اسنائپرز نے غزہ کی مشرقی سرحد پر واپسی مارچ کی ریلیوں میں شرکت کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر جان بوجھ کر فائرنگ کی اس بیان پر اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی فوج کے خلاف قانونی کاروائی ہونے چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اسطرح کے اعترافات اسرائیلی فوج اور انکے سربراہوں کی وحشیانہ اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے، نہتے فلسطینیوں کو جان بوجھ کر شہید کرنے کا اعتراف کرنا سنگین جنگی جرائم ہیں جس پر قابض صیہونی ریاست کے خلاف فوجداری عدالت میں کارروئی ہونی چاہئے ۔