اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیل جیسے دشمن کے ساتھ سرکاری اور قومی سطح پر حالات معمول پر نہیں لائے جا سکتے۔ حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور حالات کو معمول پر لانے کے اقدامات کی مخالفت کی اپیل بھی کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ذرائع نے بعض عرب حلقوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے تعلقات معمول پر لانے کی بحث مباحثے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنے یا کسی بھی طرح تعلقات کو معمول پر لانے کو مسترد کیا ہے۔
حماس ذرائع نے اس موقع پر امت مسلمہ کے رہنماؤں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے پر نظر رکھیں اور اس صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے تجربے کو مدنظر رکھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین