مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس قبلہ اول کی حرمت پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی۔ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کےحوالے سے کسی ظالمانہ قانون کی پاسداری نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے صہیونی کنیسٹ کے ذریعے ایسے قوانین منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی مدد سے وہ قبلہ اول کا گھیرا تنگ کررہے ہیں تاہم فلسطینی قوم دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
حماس رہ نما کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد مسجد اقصیٰ کی جگہ مذعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے راہ ہموارکرنا ہے۔ اس لیے پارلیمنٹ سے ایسے قوانین منظور کرائے جا رہے ہیں جن کی آڑ میں قبلہ اول کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاہم اسرائیل کو اس طرح کی کوئی بھی قانون سازی سخت مہنگی پڑے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین