• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کوقیدیوں کے معاملےمیں حماس کی نرمی سے فائدہ اٹھانہ چاہئے، حماس

ہفتہ 04-04-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کوقیدیوں کے معاملےمیں حماس کی نرمی سے فائدہ اٹھانہ چاہئے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس اسرائیل سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اپنے فوجیوں کےرہائی کے بدلے میں جیلوں میں ڈالے فلسطینی قیدی جن میں خواتین اور بچوں سمیت بیما اور  عمر رسیدہ قیدی شامل ہیں ان کو رہا کردے ۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ غزہ میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے جو فارمولہ پیش کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حماس صیہونی ریاست  کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے سنجیدہ ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق اپنے موقف میں نرمی اور لچک دکھائی اور صہیونی ریاست کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ اس لچک سے فائدہ اٹھائے۔ جیلوں میں قید عمر رسیدہ فلسطینیوں، خواتین۔، بچوں اور بیماروں کو انسانی بنیادوں پررہا کرے، غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے گا۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اور پوری انسانیت ایک سنگین المیے دوچار ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ تمام پابندیاں فوری طورپر ہٹائی جائیں۔

واضح  رہے کہ گذشتہ روز غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار نے الاقصیٰ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی جماعت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر ڈیل کی پیشکش کی تھی۔

Tags: "اسرائیلی قیدی"جنگی قیدیحماسصیہونی ریاستفلسطینی قیدیفوزی برھومکورونا وائرس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.