• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کا حماس پرصہیونیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا الزام

پیر 13-05-2019
in حماس
0
اسرائیل کا حماس پرصہیونیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا الزام
0
SHARES
0
VIEWS

بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ پر صہیونی عہدیداروں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے اور اس مقصد کے لیے ایک سیل بھی تشکیل دیا تھا جسے گرفتارکر لیا گیا ہے۔

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے تل ابیب میں صہیونی حکام پر حملوں کی منصوبہ بندی اور فائرنگ کے الزام میں 3 فلسطینیوں پر فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے اتوار کے روز بتایا کہ تین فلسطینیوں کو تل ابیب اور دوسرے شہروں میں اہم اسرائیلی عہدیداروں پر قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں کو فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے بھرتی کیا گیا۔

عدالت نے تینوں فلسطینیوں کے خلاف فرد جرم عاید کی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق حماس کے مزاحمتی سیل میں شامل محمودعبداللطیف اور آدم مسلمانی نے سنہ 2017ء میں اسرائیل کی ‘نفحہ’  جیل میں‌ ملاقات کی تھی۔ دونوں نے رہائی کے بعد تل ابیب میں ساحلی علاقے میں حماس کی معاونت سے اہم صہیونی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا۔ انہوں‌نے دونوں نے ترکی میں حماس کے ایک لیڈر سے ملاقات کی تھی جہاں وہ  اسرائیل کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے القدس بلدیہ کے میئر نیر برکات، یہودی رکن کنیسٹ یہودا گلیک اور سابق پولیس چیف رونی الشیخ پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ادارے’شاباک’ نے  فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک فلسطینی سیل کو پڑا ہے جس پر اہم صہیونی شخصیات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

 

Tags: اسرائیلالزامٹارگٹ کلنگحماسصہیونیوںمنصوبہ بندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.