اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد عبد العزیز مبارک کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا ہے۔
احمد مبارک حماس کے پارلیمان بلاک ’’تبدیلی و اصلاح‘‘ کی جانب سے منتخب ہوکر پارلیمان میں پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے پہلے رکن پارلیمان کے گھر کا گھیراؤ کیا اور پھر گھر میں داخل ہوکر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی، صہیونی فورسز نے اہل خانہ کو زدوکوب کرنے کے بعد احمد مبارک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ احمد مبارک کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی زیر حراست فلسطینی اراکین پارلیمان کی تعداد بیس تک جا پہنچی ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک بھی اسرائیلی عقوبت خانے میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین