• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 9 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کی تو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : اسماعیل ھنیہ

بدھ 27-03-2019
in حماس
0
اسرائیل  نے سرخ لکیر عبور کی تو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا :  اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے سرخ لکیر عبور کی تو فلسطینی قوم دشمن کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گی بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں دشمن کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ان کے ایک بیان کی نقل ذرائع ابلاغ کو بھیجی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت قضیہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ پر چار سو سے جارحیت مسلط کی گئی ہے۔ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں کو بھی مظالم کا سامنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کھلے عام پامال کیے جا رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اسیران نے قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ جیلوں سے باہر بھی فلسطینیوں کو ایسا ہی اتحاد قائم کرنا ہوگا۔

غزہ کی پٹی میں جاری عوامی مزاحمتی اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے خلاف جاری عظیم الشان مارچ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

انہوں نے امریکا کی طرف سے شام کے مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری تسلیم کرنے کے اعلام کو فلسطینیوں کے خلاف امریکا کا ایک نیاظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شام کے مقبوضہ وادی گولان پرقبضے کا فیصلہ تاریخی حقائق تبدل نہیں کرسکتا۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہاسیرانامریکابیت المقدسجارحیتحماسزندانغرب اردنغزہفلسطینقضیہگولانمارچمحاذمزاحمتیمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.