اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے مغوی قیدی گیلاد شالیت کی ویڈیو ٹیپ کے بدلے بیس فلسطینی اسیرات کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
2006 میں اسرائیلی سرحدی چوکی پر حماس کے ایک حملے کے بعد سےگیلاد شالیت لاپتہ ہیں۔ القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اور جرمنی کی جانب سے ’اعتماد کی بحالی‘ کے لیے یہ تجویز پیش کی گئی ہے۔مذاکرات کاروں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو اور قیدی فلسطینی خواتین کا تبادلہ جمعہ کو متوقع ہے۔ گیلاد شالیت کے بارے میں فلسطینی میڈیا میں نمایاں خبریں آتی رہتی ہیں اور لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔