• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل سے محاصرے کے خاتمے کے مذاکرات، حماس کی تردید

ہفتہ 16-02-2013
in حماس
0
plf 3 barhoom 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر فوزی برھوم نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ  مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی دشمن کے درمیان چھ سال سے جاری غزہ کے محاصرے کے حوالے سے کوئی براہ راست یا بالواسطہ بات چیت نہیں ہو رہی۔
 
ہفتے کے روز سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے نشر ہونے والی خبریں گزشتہ عرصے میں مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے مابین ہونے ہونے والے سیز فائر معاہدے کی شقوں سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ حماس نے اب تک اس سیز فائر معاہدے پر پوری طرح عمل کیا ہے اور اسی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مصر سے مسلسل رابطے میں ہے۔ اس معاہدے میں غزہ میں تعمیراتی میٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل اور غزہ کی راہداریاں کھولنے کی شقیں بھی شامل تھیں جن پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا ہے۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسرائیل نے غزہ پر آٹھ روز تک خوفناک بمباری کی تھی۔ جس کے بعد اسرائیل مصر کی ثالثی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی شرائط پر امن معاہدے پر مجبور ہو گیا تھا۔ 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.