• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل الاقصی میں نئے حقائق متعارف کرانے میں ناکام ہو گیا: القدومی

منگل 17-11-2015
in حماس
0
AlQudomi
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے نمائندہ خصوصی خالد القدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور انتفاضہ کی ثابت قدمی کی برکت سے اسرائیل مسجد الاقصی المبارک میں نئے زمینی حقائق راسخ کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

نمائندے نے بتایا کہ ایرانی عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں میں خالد القدومی نے اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں ملت اسلامیہ کے مقدس مقامات کا دفاع کرنے والے فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی فلسطین و مزاحمت کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر رحماندوست سے ملاقات میں القدومی نے کہا کہ ساری اسلامی دنیا اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت اور انتفاضہ کا ساتھ دے۔ بین الاقوامی قانون میں اس حق کی ضمانت فراہم کی گئی یے۔ امت اسلامیہ کی جانب سے ہمارے فلسطینی عوام کے لئے جتنی مدد وحمایت ان دنوں درکار ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی کیونکہ یہی مرحلہ ہے کہ جس میں کامیابی سے قابض صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

حماس کے نمائندے نے جہموریہ اسلامیہ ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ او آئی سی، غیر جانبدار تحریک، اسلامی اور یو این انجمنوں میں اپنی رکنیت کو بین الاقوامی برادری پر سیاسی اور سفارتی دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کریں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو انصاف میسر آ سکے۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے سوموار کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان جابر الانصاری سے بھی ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے جابر الانصاری کو نئی ذمہ داری کامیابی سے ادا کرنے کے لئے دلی خواہشات پہنچائیں۔

خالد القدومی نے ایرانی عہدیدار کو فلسطینی منظر نامے اور نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں اور مسجد اقصی کے بارے میں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر القدومی نے دعا کی کہ ایرانی سفارتکاری بین الاقوامی سطح پر فلسطینی جدوجہد کی حمایت میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہی۔ ایرانی حکام نے ان ملاقاتوں کے دوران فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ ایشو کی حمایت میں ہر محاذ پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امت کے مرکزی ایشو کے لئے ایسی حمایت ہمارا اولین فرض ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.